نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی میں
نوجوانوں کی گرفتاریوں اور لوگوں کو ہراساں و پریشان کرکے خوف و دہشت کا
ماحول برپا کرنے کے نہ تھمنے والے سلسلے پر زبردست تشویش اور افسوس کا
اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار نے پی ڈی پی کے ذریعے
کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی بھر سے خصوصاً جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر سے شبانہ
چھاپوں، بلا جواز گرفتاریوں، پکڑ دھکڑ اور خوف و ہراس پھیلانے کی شکایات
موصول ہورہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے۔یہ طریقہ کار وادی کو تباہی اور بربادی کی جانب دھکیلنے کے سوا اور کچھ نہیں کرسکتا۔